کانپور میں شرپسندوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہوئی تصادم کے معاملے میں متعدد پولییس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ وہیں دوسری جانب یہ بھی سوال کھڑے ہورہے ہیں کہ کانپور پولیس وکاس دوبے کو ملزم ہی نہیں مانتی تھی۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کانپور مہانگر کے ایس ایس پی دفتر میں لگے ضلع کے ٹاپ15 ملزموں کی فہرست میں وکاس دوبے کے نام کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چوبے پور پولیس اسٹیشن میں وکاس دوبے کے خلاف صرف 60 مقدمے درج ہیں۔جس میں قتل، قتل کی کوشش، ڈکیتی، چوری، گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے خلاف کئی بار گینگسٹر اور غندہ گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے، اس کے باوجود ضلع کے ٹاپ 15 ملزموں کی فہرست میں وکاس دوبے کے نام کو شامل نہیں کرنا کہیں نہ کہیں پولیس ڈپارٹمنٹ پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔