اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mosque Covered With Tarpaulin ہولی کے موقع پر امن و امان کو برقراری کےلیے مساجد کو ڈھانپ دیا گیا

ہولی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے سنبھل کے حساس علاقوں میں واقع مساجد کو ترپال سے ڈھانپ دیا ہے، تاکہ شرپسند عناصر مسجد پر رنگ یا گندگی نا ڈال سکیں۔ Mosque covered with Tarpaulin

By

Published : Mar 8, 2023, 12:46 PM IST

Mosque covered with Tarpaulin
امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مساجد کو دھانپ دیا گیا

ویڈیو

سنبھل: اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں ہولی کے موقع پر پولیس انتظامیہ نے مسلمانوں کے مذہبی مقامات، مساجد اور درگاہوں کو چاروں طرف سے ڈھانپ دیا گیا ہے، تاکہ کوئی بھی سماج دشمن عناصر ہولی کا رنگ کو مذہبی رنگ نہ دے سکے اور مذہبی مقامات کو گندہ ہونے سے بچایا جائے۔ کیونکہ ایسے موقع پر فرقہ وارانہ تصادم کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اسی لیے حساس علاقوں میں مساجد اور درگاہوں کی دیواروں کو پہلے ہی ورق اور ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے، تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے۔ پولیس انتظامیہ کے اس اقدام کا مسلم کمیونٹی کے لوگ بھی خیر مقدم کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اکثر دیکھا گیا ہے کہ کسی بھی تہوار کے موقع پر سماج دشمن عناصر مذہبی مقامات کو نشانہ بناتے ہیں، جس کی وجہ سے شہر یا گاؤں میں تنازع اور کشیدگی کا ماحول پیدا ہوجا تا ہے۔ ماحول کو پرامن رکھنے کے لیے سنبھل پولیس انتظامیہ مساجد اور درگاہ کو چاروں طرف سے ڈھانپنا جارہا ہے۔ تاکہ اگر کوئی سماج دشمن عنصر مسجد یا درگاہ پر رنگ ڈال کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کرے گا توبھی وہ اس میں کامیاب نہیں ہوگا۔
رواں برس ہولی اور شب برات ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے پولیس انتظامیہ نے تہوار سے قبل ہی تھانوں اور چوکیوں میں تمام برادریوں کے لوگوں کے ساتھ امن اجلاس طلب کرکے تہوار کو پر امن طریقے منانے کی اپیل کی ہے۔ میٹنگ کے بعد پولیس احتیاطاً نے محلوں اور چوراہوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں اور مساجد اور درگاہوں کو ترپالوں اور سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details