ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو سے متصل ضلع بارہ بنکی میں کورونا وائرسس سے عوام کو بچانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سبھی ادارے اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔
آج جمعہ ہے اور مسجدوں میں کس طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں اس بات کی جانکاری حاصل کرنے کے لیے ای ٹی بھارت کے نمائندے کے اسٹیشن والی مسجد کا دورہ کیا۔
مسجد کے منتظم ہارون نے بات چیت میں کہا 'مسجد میں نمازیوں کو اس وائرس سے بچانے کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں، وضو خانے میں ہر جگہ صابن اور سینیٹائزر رکھے گئے ہیں'۔