اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ایک کروڑ روپئے کی مارفین برآمد، 2 ملزمین گرفتار - urdu news

لکھنو سے متصل بارہ بنکی میں آج پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمین کے قبضے سے 912 گرام مارفین برآمد کی گئی ہے۔

بارہ بنکی: ایک کروڑ روپئے کی مارفین برآمد،2 گرفتار
بارہ بنکی: ایک کروڑ روپئے کی مارفین برآمد،2 گرفتار

By

Published : Feb 11, 2021, 8:22 PM IST

اترپردیش کی راجدھانی لکھنو سے متصل بارہ بنکی میں آج پولیس نے دو اسمگلروں کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضے سے 912 گرام مارفین برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ضبط کی گئی مارفین کی قیمت عالمی بازار میں ایک کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جمنا پرساد کے مطابق آج کوتوالی نگرپولیس کو مخبر نے اطلاع کی کہ وبری جنگل کے نزدیک دو لوگ کچھ غیر قانونی سامان لے کر کہیں جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

جونپور: ویاپار منڈل نے تقسیم کیا فوڈ لائسنس

مخبر کی اطلاع پر بتائے گئے مقام پر گھیرا بندی کے دوران دو افراد کو گرفتار کر کے تلاشی لی تو ان کے قبضے سے 912 گرام مارفین برآمد ہوئی ہے۔ پکڑے گئے اسمگلروں کی شناخت محمد رئیس اور مفیض کے طور پر ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details