اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: کورونا وائرس سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک - اترپردیش میں کورونا وائرس سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک

اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں 3 لاکھ 65 ہزار 620 افراد مثبت ہوگئے ہیں جبکہ 5212 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔

a record 5722 new cases have come to light in the state
اترپردیش میں کورونا وائرس سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک

By

Published : Sep 23, 2020, 3:44 PM IST

ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست میں ریکارڈ 5722 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں، 77 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔

اترپردیش میں کورونا وائرس سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک

صوبے میں اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 183 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ لکھنؤ سے 37772، کانپور سے 18242، پریاگ راج سے 13503، گورکھپور سے 11918، غازی آباد سے 10566، نوئیڈا سے 9990، مراد آباد سے 6448، جونپور سے 4211، آگرہ سے 4012۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیے جانے کی خبر ہے۔

کورونا وائرس سے اترپردیش میں اب تک 5212 اموات ہوئی ہیں۔ لکھنؤ میں 618، کانپور شہر میں 604، پریاگ راج میں 253، وارانسی میں 229، گورکھپور میں 217، میرٹھ میں 218، بریلی میں 134، مرادآباد میں 133، آگرہ میں 118۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی اموات ہوئی ہیں۔

ریاست میں ابھی ایکٹیو کیسز 63148 ہیں۔ لکھنؤ میں 9746، کانپور میں 4424، پریاگ راج میں 3401، وارانسی میں 2073، بریلی میں 1790۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details