اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj 2023 اترپردیش سے اب تک تئیس ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب کیلئے روانہ - etv bharat urdu news

ملک بھر سے حج 2023 کے لیے عازمین حج کے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور اب تک کئی قافلے روانہ ہوچکے ہیں اور مزید روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ Haj 2023

Haj 2023
Haj 2023

By

Published : Jun 7, 2023, 10:20 AM IST

لکھنؤ:حج 2023 کے لئے آج لکھنؤ ایئرپورٹ سے اڑتیسویں فلائٹ نمبر ایس وی، 3755 287 عازمین حج کو لے کر اپنے مقررہ وقت صبح 7:50 بجے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بحفاظت مدینہ کے لیے روانہ ہوئی۔ اس پرواز سے 152 مرد اور 135 خواتین روانہ ہوئیں۔ وارانسی ضلع سے سب سے زیادہ 219 عازمین حج گئے ہیں۔ اس فلائٹ میں ایک خادم الحجاج فیض محمد عازمین حج کی سہولت کے لیے بہرائچ سے گئے ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں یوپی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری/ایگزیکٹیو افسر ایس پی تیواری نے دی۔

انہوں نے کہا کہ 06-06-2023 کو انتالیسویں فلائٹ نمبر ایس وی 3891 298 عازمین حج کو لے کر اپنے مقررہ وقت 12:00 بجے بحفاظت مدینہ کے لیے روانہ ہوئی۔ اس پرواز سے 155 مرد اور 143 خواتین روانہ ہوئیں۔ وارانسی ضلع سے سب سے زیادہ 281 عازمین حج گئے ہیں۔ لکھنؤ سے اب تک 11460 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: لکھنؤ حج ہاؤس میں صفائی کے معاملے پر گرؤانڈ زیرو سے رپورٹ

دہلی ہوائی اڈے سےآج 06-06-2023 کو، فلائٹ نمبرایس وی 3761 اتر پردیش کے 174 عازمین حج روانہ ہوئے۔ اس پرواز سے 91 مرد اور 83 خواتین روانہ ہوئیں۔ سب سے زیادہ 53 عازمین حج مرادآباد کے تھے۔ اس فلائٹ میں ایک خادم الحجاج شہاب الدین عازمین حج کی سہولت کے لیے امروہہ سے گئے ہیں۔ دہلی ایئرپورٹ سے آج فلائٹ نمبر ایس وی 3775 سے اتر پردیش کے 32 عازمین حج روانہ ہوئے ہیں۔ اس پرواز سے 20 مرد اور 12 خواتین روانہ ہوئیں۔ اب تک اتر پردیش کے دہلی سے 11863 اور اتر پردیش سے 23323 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details