اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mass Marriage Plan اجتماعی شادی منصوبہ کے تحت اب تک ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد جوڑوں کی شادی ہوئی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

اتر پردیش حکومت نے غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے اسکیم تیار کی تھی جو 2017/18 سے جاری ہے۔ جس کے تحت ’فی جوڑا‘ 51 ہزار روپیے سماجی بہبود محکمہ کے ذریعہ خرچ کیا جاتا ہے۔ CM Marriage Scheme

Mass Marriage Plan
Mass Marriage Plan

By

Published : Sep 29, 2022, 2:00 PM IST

لکھنؤ: ڈائریکٹر سماجی بہبود راکیش کمار نے بتایا کہ سماجی بہبود محکمہ کے ذریعہ وزیراعلیٰ اجتماعی شادی منصوبہ کے تحت ریاست کے اقتصادی طور پر کمزور لڑکیوں کی شادی کرائی جا رہی ہے۔ اسکیم کے تحت فی جوڑا 51 ہزار روپیے کی رقم خرچ کی جاتی ہے، جس میں 35000 روپیے لڑکی کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجی جاتی ہے اور 10 ہزار روپیے تحائفی اشیاء کی شکل میں دی جاتی ہے جب کہ چھ ہزار روپیے تقریب کے انعقاد میں خرچ کیے جاتے ہیں۔ more than 192 thousand couples got married under the collective marriage plan

یہ بھی پڑھیں:

کمار نے بتایا کہ اس اسکیم کا فائدہ پانے کے لیے لڑکی کے سرپرست اترپردیش کے اصل باشندے ہوں اور درخواست دہندگان کے کنبہ کی آمدنی دو لاکھ سالانہ سے زائد نہ ہو۔ اس کے علاوہ شادی کی تاریخ کو لڑکی کی عمر 18 برس یا اس سے زیادہ ہو اور لڑکے کی عمر 21 سال یا اس سے زیادہ کی ہونی چاہیے۔

اس ضمن میں انہوں نے بتایا کہ اسکیم کی شروعات سال 2017 - 18 سے لے کر اب تک کل ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد جوڑوں کو اس اسکیم کے تحت شادی کرائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details