اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد اب 18 ہو گئی ہے۔

کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ
کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Apr 30, 2020, 8:36 PM IST

رامپور میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس سے انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی بے چینی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ آج ایک مرتبہ پھر تین افراد جو پہلے سے ہی کورنٹان کئے گئے تھے ان کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان میں سے دو افراد رامپور ٹانڈہ علاقے سے ہیں جبکہ ایک شخص رامپور شہر کا باشندہ ہے۔

ان میں ایک رامپور کے ڈالمیہ ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ اس کو پہلے ہی کورنٹائن کیا جا چکا تھا آج جب اس کی سیمپل ٹیسٹ رپورٹ آئی تو اس میں پتا چلا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہے۔ وہیں اگر بات کریں ہم ٹانڈہ کے افراد کی تو ٹانڈہ پہلے سے ضلع کا ہاٹ ہسپاٹ بنا ہوا ہے۔ وہاں اس سے پہلے بھی کئی کورونا کے معاملے سامنے آ چکے ہیں۔

ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 'رامپور میں تین نئے کورونا کے مریض سامنے آجانے کے بعد اب ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی 18 ہو گئی ہے اس سے پہلے پانچ مریض ٹھیک ہو کر بھی جا چکے ہیں۔' انہوں نے کہا کہ 'ان 18 میں سے بھی 6 افراد کے پہلے دور کے سیمپلنگ رپورٹ منفی آئی ہے اگر دوبارہ بھی منفی آتی ہے ان کو چھٹی دے دی جائے گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس سے پہلے رامپور ضلع کورونا مریضوں کی تعداد 15 رہ گئی تھی لیکن ان تین نئے معاملے آنے کے بعد اب 18 ہو گئی ہے۔' ساتھ ہی انہوں نے کہا 'ان تینوں مریضوں کے متعلق یہ بھی بتایا کہ ان کی رہائش گاہوں کو سینیٹائز کرایا جا رہا ہے اور اس کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ یہ لوگ کسی کے رابطہ میں تو نہیں آئے تھے۔'

انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ 'جوہر یونیورسٹی کے کوارنٹین سینٹر میں 6 افراد امروہہ سے بھی لائے گئے تھے اگر ان تمام افراد ملایا جائے تو ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی 24 ہو جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details