باندہ:ریاست اتر پردیش کے ضلع باندہ میں پیش آئے یمنا کشتی حادثہ میں ہفتہ کی صبح مزید 8 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ تمام لاشیں کشن پور گھاٹ سے برآمد ہوئی ہیں۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں 11 اگست کو ہونے والے حادثے کے بعد سے لگاتار ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں۔ اب تک کُل 11 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ Several Killed as Boat Capsizes in Yamuna Banda
واضح رہے کہ 11 اگست کو ضلع کے مارکا کے مقام پر یمنا ندی میں تقریباً 40 مسافروں سے بھری ایک کشتی ڈوب گئی۔ جس میں حادثے کے بعد 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تھی۔ تو وہیں 15 لوگ تیر کر کسی طرح باہر نکل آئے تھے لیکن 17 لوگ لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ 11 اگست سے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور مقامی پولیس باقیوں کی تلاش کے لیے مسلسل بچاؤ آپریشن کر رہی ہے۔