ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں 8 برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مراداباد کے تھانہ مونڈھا پانڈے کی پولیس نے دماغی تور پر بیمار 8 سال کی بچی کے ساتھ درندگی کرنے والے کو گرفتار کیا ہے۔
اس سلسلے میں امت کمار آنند سیٹی اسی پی مرادآباد نے پولیس لائن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حادثے کا خلاصہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بجنور ضلع کے تھانہ مونڈھا پانڈے علاقہ کے گاؤں بھداسنہ کے مقیم ایک 8 برس کی معصوم بچی کے ساتھ درندگی کی گئی۔ یہ واقعہ گزشتہ سال 22 دسمبر 2019 کو پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 8 سالہ بچی اپنے گھر سے اچانک نکل گئی تھی، جس کی تلاش پورے علاقے میں کی گئی۔ اسی دن بچی تھانہ علاقہ کے ہوائی پٹی پر بنے ہیلی پیڑ کے قریب خون میں شرابور حالت میں ملی تھی۔ بچی کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
وہاں ڈاکٹر نے حالت نازک بتا کر میرٹھ میڈیکل سینٹر ریفر کردیا گیا۔