اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: صحافی کے قتل معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ - مرادآباد میں یوپی ورکنگ جنرلسٹ

مرادآباد میں یوپی ورکنگ جنرلسٹ کے عہدیداروں نے پرتاپ گڑھ کے صحافی سلبھ شریواستو کے قتل معاملے کی سی بی آئی جانچ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صحافی کے قتل معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ
صحافی کے قتل معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

By

Published : Jun 14, 2021, 10:32 PM IST

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں یوپی ورکنگ جنرلسٹ یونین کے عہدے داروں اور ممبروں نے مرادآباد کمشنر انجنی کمار سنگھ کو ایک میمورنڈم دے کر پرتاپ گڑھ کے رہنے والے ایک ٹی وی چینل کے صحافی کے قتل معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ حکومت کی جانب سے صحافی کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کی مالی مدد دی جائے۔

پرتاب گڑھ ضلع کے صحافی کے قتل معاملے میں آج مرادآباد کے یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کے صحافیوں نے مرادآباد کمشنر سے ملاقات کی ۔

یونین کے سیکرٹری ریتیش دویدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے پرتاپ گڑھ میں ایک ٹی وی چینل کے صحافی سلبھ شریواستو کا قتل ہوا ہے ۔اس قتل کو پولیس نے چار گھنٹے میں ہی ایک سڑک حادثہ بتا دیا۔ جبکہ مارے گئے شلبھ شریواستو نے کمشنر کو ایک درخواست دے کر کہا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اس لیے انہیں سیکورٹی دی جائے۔

صحافی کے قتل معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ


انہوں نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شراب کاروباریوں نے صحافی سلبھ شریواستو کا قتل کیا ہے۔لہذا اس معاملے کی سی بی آئی جانچ ہونی چاہیے اور صحافی کے گھر والوں کو 50 لاکھ روپے کی مدد اور ایک سرکاری نوکری دیے جانے کا اعلان کیا جانا چاہئے۔

کمیشنر کو میمورنڈم دینے کے بعد سبھی صحافیوں نے ایک ساتھ کھڑے ہو کر دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے صحافی کو خراج عقیدت پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details