اتراکھنڈ کے پہاڑوں میں ہو رہی مسلسل بارش کی وجہ سے میدانی علاقوں کی ندیوں کی آبی سطح میں برابر اضافہ ہورہا ہے۔ اتر پردیش کے مرادآباد رام گنگا ندی کی آبی سطح میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ رام گنگا ندی کے درمیان میں بنا لکڑی کا پُل پانی میں ڈوب چکا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو ندی پار کرنے کے لئے بوٹ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔
دراصل مرادآباد کے رام کنگا ندی پر ایک کنارے سے دوسرے کنارے پر جانے کے لئے لکڑی کا پُل پار کرنا پڑتا تھا لیکن ندی کی آبی سطح میں ہو رہے مسلسل اضافے کی وجہ سے لکڑی کا پل ٹوٹ چکا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو بوٹ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔