مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے مراد آباد میں آل انڈیا اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر شوکت علی نے مرادآباد میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی، کانگریس اور بی جے پی پر شدید تنقید کی۔ شوکت علی نے مراد آباد میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کے لوگوں نے ہمیشہ کانگریس کو ووٹ دیا ہے لیکن سنہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد سے مسلمانوں نے کانگریس کو ووٹ نہیں دیا، جس کے بعد سماج وادی پارٹی کا قیام عمل میں آیا۔ اس کے بعد مسلمانوں نے سماجوادی پارٹی کو ووٹ دیا۔ Shaukat Ali Slams SP, Congress
سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ایس ٹی حسن پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہ جب ڈاکٹر ایس ٹی حسن مرادآباد کے میئر بنے تو انہوں نے عوام پر میونسپل کارپوریشن ٹیکس دوگنا کردیا۔ اس کے بعد بھی مرادآباد کے لوگوں نے انہیں ایم پی بنایا، لیکن ان کے ایم پی بننے کے بعد اب تک نہ کوئی کالج بنا، نہ سڑکیں بنیں، نہ مسلمانوں کے حقوق کے لیے کوئی آواز بلند ہوئی۔ UP MIM President Shaukat Ali