ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد کے محلہ لکڑی والان میں واقع درگاہ دادا میاں خواجہ صوفی محمد احمد عرف منّے میاں عنایتی رحمت اللہ علیہ کا 47 واں سالانہ عرس کا قل شریف شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
مرادآباد: تین روزہ عرس کا آج آخری قل حضرت دادا میاںؒ کے تین روزہ عرس کا آج آخری دن تھا۔ آج قل شریف میں متعدد افراد نے شرکت کر صلوٰۃ و سلام پیش کیا۔
کورونا وائرس کے باعث عرس میں زائرین کی زیادہ تعداد پر پابندی تھی۔ اس دوران سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے سینیٹائزیشن پر بھی عمل آوری کی گئی۔
مرادآباد: تین روزہ عرس کا آج آخری قل مرادآباد میں دادا میاں خواجہ صوفی محمد احمد عرف منے میاں عنایتیؒ کی درگاہ ہندو مسلم بھائی چارے و ایکتا کی مثال ہے۔ عرس کے قل شریف کے بعد ملک کی ترقی خوشحالی اور کورونا وائرس سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔