اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے پارٹی کے سبھی عہدیداروں اور کارکنوں کو حکم دیا تھا کہ سبھی پارٹی کے ضلع دفاتر پر اتر پردیش کی پہلی گورنر سروجنی نائیڈو کے یوم پیدائش کو 'یوم خواتین' کے طور پر منائیں۔
مرادآباد: سروجنی نائیڈو کا یوم پیدائش 'یوم خواتین' کے طور پر منایا گیا مرادآباد سماج وادی پارٹی کے صدر جے ویر سنگھ کی قیادت میں آج سماج وادی پارٹی کے ضلع دفتر پر یوم خواتین منایا گیا۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے عہدیداروں اورسینکڑوں خواتین نے پروگرام میں شرکت کی۔
ایس پی کے سابق رکن پارلیمنٹ امیدوار ناصر قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آج پورے اترپردیش میں سروجنی نائیڈو کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔
مرادآباد: سروجنی نائیڈو کا یوم پیدائش 'یوم خواتین' کے طور پر منایا گیا ریاستی حکومت پر انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں خواتین پر لگاتار ظلم ہو رہا ہے۔ خواتین کی حفاظت کے لیے یوگی حکومت نے کوئی خاص منصوبے نہیں بنایا ہے، جو منصوبے بنائے گئے تھے وہ بھی زمینی سطح پر کھوکھلے ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔