احتجاج کے دوران مظاہرین نے ریلوے کے پاور کیبن اسٹاف پر کیٹرنگ اسٹال مالکوں سے پیسے لے کر ٹرینوں کی لائن تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسٹیشن ماسٹر کو میمورنڈم دیا۔
اس دوران راجیندر سنگھ نے بتایا کہ مراد آباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک، دو اور تین پر مسافروں سے بھری ٹرینوں کو روکے جانے کا وقت مقرر ہے لیکن پاور کیبن اسٹاف ٹرینوں کو چار اور پانچ نمبر پلیٹ فارم پر ٹرانسفر کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اسٹالز کی چیزیں فروخت نہیں ہوپاتی اسی وجہ سے وہ دوکانوں کا کرایہ اور خرچ بھی نہیں نکال پارہے ہیں۔