اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: ریلوے صفائی ملازمین کا احتجاج

مرادآباد ریلوے اسٹیشن کے صاف صفائی ملازمین نے آج اعلیٰ افسران پر غیر قانونی طریقے سے وصولی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

ریلوے صفائی ملازمین کا احتجاج
ریلوے صفائی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Jun 11, 2020, 8:32 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے ریلوے اسٹیشن پر ارون ایلیویشن پرائیویٹ سروس لمیٹیڈ کے تحت ریلوے اسٹیشن پر کام کر رہے صاف صفائی ملازمین نے آج ڈی آر ایم دفتر پہنچ کر اکھل بھارتیہ صفائی مزدور کانگریس کے ساتھ مل کر احتجاج کیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران مرادآباد ڈی آر ایم کو ایک میمورنڈم دے کر کمپنی کے اعلیٰ افسران پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کمپنی ہماری تنخواہ سے ہر مہینے 5000 روپے کاٹ لیتی ہے، جب کی نوکری پر رکھتے وقت بھی رشوت کے طور پر پانچ ہزار روپے لیے تھے۔

میمورنڈم

ملازمین کا کہنا ہے کہ کمپنی، صاف صفائی کرنے والے ملازموں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے اور نوکری سے باہر نکالے جانے کی دھمکی ہمیشہ ملتی ہے۔

ریلوے صفائی ملازمین کا احتجاج

کورونا وائرس کی بیماری کے چلتے ہیں جہاں ایک طرف صاف صفائی ملازمین ملک بھر میں پھول مالاؤں اور سرٹیفکیٹ سے نوازے جارہے ہیں، تو وہیں مرادآباد صاف صفائی ملازمین کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details