اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراد آباد: اسکولوں میں من مانی فیس کے خلاف احتجاج - کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن

اتر پردیش کے مراد آباد میں ڈی ایم دفتر کے باہر مراد آباد پیرنٹس آف آل اسکولز تنظیم کے زیر اہتمام سبھی اسکول کے بچوں کے سرپرستوں نے احتجاج کر کے اسکولوں میں فیس معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

من مانی فیس کے خلاف احتجاج
من مانی فیس کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 7, 2021, 8:51 PM IST

احتجاج کر رہے سرپرستوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن میں لوگوں کے کاروبار پر کافی اثر پڑا ہے ایسے میں آن لائن پڑھائی کے بعد پورے سال کی فیس وصول کی جا رہی ہے۔

من مانی فیس کے خلاف احتجاج

مرادآباد پیرنٹس آل آف اسکول کے زیر اہتمام احتجاج کے دوران نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ جتنی پڑھائی ہوئی ہے اتنی ہی فیس لی جائے۔ لاک ڈاؤن میں لوگوں کے کاروبار بند تھے لیکن اسکول انتظامیہ کے ذریعے پوری فیس وصول کی جا رہی ہے۔

سرپرستوں نے کہا کہ کی اترپردیش حکومت کے ذریعے 20 مئی 2021 سے سبھی اسکولوں کو حکم دیا گیا تھا کوئی بھی اسکول بچوں سے پوری فیس وصول نہیں کرے گا لیکن حکومت کے اس حکم کو نظر انداز کر کے کئی اسکول من مانی فیس وصول کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مراد آباد: اسکول کی فیس معاف کیے جانے کے لیے احتجاج

سرپرستوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آن لائن پڑھائی بند کر کے جلد سے جلد اسکول کھولے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details