اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: شعبہ بجلی کے ملازمین کا احتجاج

مراد آباد کے شعبہ بجلی کے ملازمین اپنے تنخواہ میں اضافہ کو لے کر احتجاج کیا ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائ کے اس دور میں جہاں ہر چیز کی قیمت بڑھی ہوئی ہے اور لوگ مہنگائی سے پریشا ن ہیں ایسی صورتحال کے درمیان ان کی تنخواہ معمولی ہے۔

By

Published : Sep 24, 2021, 9:35 AM IST

ملازمین کا احتجاج
ملازمین کا احتجاج



ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد کے محکمہ بجلی کے ملازمین نے اپنی تنخواہ میں اضافہ کو لے کر متعلقہ دفتر کے سامنے احتجاج کیا

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہ 4800 ہے ۔ان کی تنخواہ میں اضافہ کیا جا ئےاور تما جے ای کو پرموشن کر کے اسسٹینٹ جے ای کے عہدی پر فائز کیاجائے۔

ملازمین کا احتجاج


مذکورہ محکمہ کے ملاز مین کا کہنا ہے کہ جے ای کے ساتھ کانٹریکٹ بیس پر کام کر رہے ملازم بھی احتجاج میں شامل ہیں ۔

کانٹریکٹ بیس پر اپنی خدمات انجام دینے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں کانٹریکٹ بیس کے بجائے مستقل ملاز م کے عہدے پر فائز کیا جا ئے اور انکی تنخواہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جا ئے-

مزید پڑھیں:

بدایوں: محکمہ بجلی کے ملازمین کا مظاہرہ جاری

میڈیا کے نمائندوں سے با ت کرتے ہوئے ملازمین کا کہنا ہے چند ایام قبل لکھنؤ سے تقریبا 24 جے ای کو بنا کوئی وجہ بتائے معطل کیا گیاتھا ۔ لہذا افسران کو چاہیے کہ وہ معطل شدہ ملازمین کو واپس بلا ئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details