اترپردیش میں آئندہ برس 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں حرکت میں آ گئی ہیں۔ اس ضمن میں کئی پارٹیاں ارکان سازی کی مہم بھی چلارہی ہیں۔
اس تعلق سے ضلع مرادآباد کے شمشی کالونی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین ونگ کی مہانگر صدر کا انتخاب کیا گیا۔