اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد میں چار ماہ کا مغوی بچہ بازیاب، دو ملزمین گرفتار - بچے کو بحفاظت برآمد

Police Rescued Four Month Child مرادآباد کی پولیس نے 4 ماہ کے مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرکے اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔ اسی کے ساتھ پولیس نے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

مرادآباد کی پولیس نے مغوی 4ماہ کے بچے کو بحفاظت برآمد کرکے اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا
مرادآباد کی پولیس نے مغوی 4ماہ کے بچے کو بحفاظت برآمد کرکے اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 2:18 PM IST

مرادآباد میں چار ماہ کا مغوی بچہ بازیاب، دو ملزمین گرفتار

مرادآباد:ریاست اتر پردیئش کے ضلع مرادآباد کے کو ٹھاکردوارہ سے 25 دسمبر کو چار ماہ کے بچے کو اچانک اغوا کر لیا گیا تھا، مغوی بچے کے والد نے محلے میں رہنے والے ممتاز اور اس کی بیوی افسانہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت پر دفعہ 363 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ اغوا کاروں نے مراد آباد سے مغربی بنگال کے لیے ٹکٹ بک کرائے تھے۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی ہیمراج مینا نے چار ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

پولیس کی ایک ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز کولکاتا روانہ کی گئی۔ کولکاتا جانے والی ٹیم کی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزمان کولکاتا آنے کے بجائے ناگپور جا رہے ہیں۔ پولیس کی جو ٹیم ناگپور پہنچی، اس نے مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں ملزمان آکاش داس اور اس کی اہلیہ افسانہ کو گرفتار کر لیا۔ اس پورے واقعے کا انکشاف ایس ایس پی ہیمراج مینا نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گیانواپی کی سروے رپورٹ عام کی جائے گی یا نہیں، آج عدالت کا فیصلہ متوقع

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان آکاش داس عرف ممتاز اور افسانہ اپنے آپ کو میاں بیوی کہتے ہیں۔ افسانہ کی پہلے کسی اور سے شادی ہوئی تھی۔ افسانہ نے اپنے پہلے شوہر کو چھوڑ کر آکاش داس عرف ممتاز سے شادی کی، تاہم ان دونوں کی کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ جس کی وجہ سے انہوں نے بچے کو اغوا کیا تھا، فی الحال پولیس نے مغوی بچے کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزم جوڑے کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔ پولیس اس معاملے میں دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details