ریاست اترپردیش کے مرادآباد کے تھانہ مینا ٹھیرے علاقے میں گزشتہ 10 فروری کو نامعلوم افراد نے ڈاکٹر جَے وَنش کے گھر میں گھس کر طمنچہ اور چاقو کی نوک پر سونا چاندی اور نقدی لوٹ کر ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا تھا۔
اس معاملے میں ڈاکٹر جے ونش نے تھانہ مینا ٹھیر میں نامعلوم افراد کے خلاف تحریر دے کر مقدمہ درج کرایا تھا ۔
مرادآباد: پانچ لٹیرے گرفتار ایس پی دیہات ودھیا ساگر نے بتایا کہ 10 فروری کو دن دہاڑے بدمعاشوں نے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے گھر میں مریض دکھانے کا بہانہ بنا کر گھس گئے تھے اور ڈاکٹر کے اہلخانہ کو قبضے میں لے کر سونے چاندی کے زیورات اور نقدی کی لوٹ کی تھی اس معاملے میں پولیس نے پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔
ایس پی دیہات ودھیا ساگر نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزمین نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ انہیں الیکشن لڑنے کے لیے پیسے کی ضرورت تھی اسی وجہ سے انہوں نے ڈاکٹر کے گھر میں ڈکیتی کی۔ گرفتار ملزمین کے پاس سے تین لاکھ پینسٹھ ہزار روپے اور زیورات کے ساتھ ہی تین طمنچہ تین سو پندرہ بور تین زندہ کارتوس اور دو چاقو برآمد ہوئے ہیں۔