ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ سول لائن پولیس کے ذریعہ چار ایسے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو فرضی دستاویز تیار کرکے کورٹ سے ملزمین کی ضمانت کرایا کرتے تھے۔
مرادآباد: فرضی دستاویز تیار کرنے کے جرم میں چار ملزمین گرفتار - مرادآباد جرائم کی خبریں
مرادآباد میں پولیس نے ضمانت کی فرضی دستاویزات تیار کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ گرفتار ملزمین میں تین مرد اور ایک خاتون ہے۔ یہ چاروں ملزمین مرادآباد کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔
ایس پی سٹی امت آنند نے پولس لائن میں اس معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمین میں تین مرد اور ایک خاتون ہے۔ یہ چاروں ملزمین مرادآباد کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔
ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ یہ شاطر ملزمین ضمانت کے فرضی دستاویز تیار کیا کرتے تھے اور پھر ان دستاویز سے ملزم کی ضمانت کروایا کرتے تھے۔ گرفتار ملزمین میں سے ایک شخص کئی وکلاء کے پاس منشی کا کام بھی کرتا تھا، ان کے پاس سے تین فرضی مہریں اور تین فرضی آدھار کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ یہ ملزمین اس کام کے بدلے میں لوگوں سے موٹی رقم وصول کرتے تھے۔