اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: نیکی کی دیوار - نیکی کی دیوار

ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں پیلی کوٹھی کے چوراہے پر مرادآباد نگر نگم کی جانب سے نیکی کی دیوار بنائی گئی ہے۔

مرادآباد: نیکی کی دیوار
مرادآباد: نیکی کی دیوار

By

Published : Jun 14, 2020, 10:21 PM IST

اس نیکی کی دیوار کے پاس کپڑے کے بڑے بڑے اسٹینڈ لگے ہوئے ہیں اور ان کپڑوں کے اسٹینڈ پر بہترین سے بہترین لباس ہوتے ہیں دیکھنے میں آپ کو اس طرح لگے گا جیسے کہ یہ کسی کپڑے کی دکان ہے لیکن کپڑے کا شوروم یا دکان نہیں ہے بلکہ اس جگہ کا نام نیکی کی دیوار ہے۔

مرادآباد: نیکی کی دیوار

مرادآباد نگر نگم کی جانب سے بنائی گئی نیکی کی دیوار کے اسٹینڈ پر لوگ رات کے اندھیرے میں آتے ہیں اور اپنے استعمال نہ ہونے والے لباس کو اس نیکی کی دیوار کہ اسٹینڈ پر ٹانگ کر چلے جاتے ہیں۔جن لوگوں کو پہننے کے لیے لباس کی ضرورت ہوتی ہے وہ ضرورت مند یہاں آکر اپنی ضرورت کے مطابق کپڑے لے جاتے ہیں۔

اسلامی طور پر بھی یہ کہا گیا ہے کسی کے ساتھ نیکی کرتے وقت اس کو بھی اس بات کا پتا نہیں لگنا چاہیے کہ اس کی مدد کس نے کی ہے ۔ اسی بات کو ثابت کر رہی ہے مرادآباد کی نگر نگم کی یہ نیکی کی دیوار لوگ رات کے وقت کپڑے یہاں آکر اسٹینڈ پر سجا دیتے ہیں اور ضرورت مند افراد کپڑے لے جاتے ہیں۔

مرادآباد نگر نگم کہ اس کام سے بے سہارا اور ضرورت مندوں کو مدد پہنچ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details