ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میفئر کالج کے پرنسپل چھٹن خان کا کہنا ہے کہ دیوالی پیار و محبت آپسی بھائی چارہ اور اتحاد کا تہوار ہے۔ دیوالی کا تہوار روشنی کے ذریعہ اندھیروں کو مٹا دینا یا اپنے گھر میں روشنی کرنا نہیں بلکہ دلوں سے اندھیروں اور نفرتوں کو مٹانا ہے۔
مسلم دانشوران کی جانب سے برادران وطن کو دیوالی کی مبارکباد - مراد آباد کی خبریں
چھٹن خان نے دیوالی کے اس موقع پر ملک کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا دیوالی ایک ایسا تہوار ہے جس میں اندھیروں کو مٹاکر روشنیوں کو آباد کیا جاتا ہے۔
image
انھوں نے یہ بھی کہا کہ دیوالی کا تہوار کسی ایک مذہب کا نہیں پورے ملک کا تہوار ہے، بھارت میں پیار محبت اتحاد و ملت کی اس سے بڑی مثال کیا ہوگی کہ ہندو بھائی مسلمانوں کے گھر مٹھائی لیکر جاتے ہیں اور مسلم بھائی ہندوؤں کے گھر تحائف بھیجتے ہیں۔