مرادآباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی اترپردیش کے مختلف اضلاع میں واقع گرجا گھروں میں کرسمس کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور اس کے ذریعہ بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ مرادآباد شہر میں بھی کرسمس کے دوران ہندو مسلم بھائی چارے کی ایک مثال دیکھنے کو ملی۔ فلپس میتھوڈسٹ میموریل چرچ، پیلی کوٹھی، مرادآباد میں مسلم طبقے کے لوگوں نے بھائی چارہ کیمپ کا انعقاد کیا اور گرجا گھروں میں آنے والے لوگوں کے درمیان کافی، چائے اور پاپ کارن تقسیم کیے۔ Unity Message on Christmas EVE in Moradabad
مسلم طبقے نے اس مرتبہ کرسمس کے تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عیسائی برداری کے ساتھ مل کر بھائی چارے کا پیغام عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔ ریاست میں یہ پہلا موقع جب مسلمانوں نے کرسمس کے تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقعے پر آل ریلیجن اینڈ فریٹرنٹی آرگنائزیشن کے ریاستی خزانچی حاجی انور عباسی اور تنظیم کے صدر طاہر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کی جانب سے تہواروں کے موقع پر کیمپ لگاتے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔