اردو

urdu

ETV Bharat / state

Moradabad Naatia Mushaira: مرادآباد مدرسہ اکرمی کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ

مدرسہ کے بچوں کو نعتیہ کلام پیش کرکے اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے اور حوصلہ افزائی کے مقصد سے مرادآباد محل لال باغ میں مدرسہ اکرمی میں نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ Moradabad Natia Mushaira

By

Published : Jul 13, 2022, 8:55 AM IST

مرادآباد مدرسہ اکرمی کی جانب سے نعتیہ مشاعرے کا انعقاد
مرادآباد مدرسہ اکرمی کی جانب سے نعتیہ مشاعرے کا انعقاد

اتر پردیش: مرادآباد محل لال باغ میں مدرسہ اکرمی کی جانب سے نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس نعتیہ مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر مدرسہ جامعہ نعیمیہ مرادآباد کے مہتمم مفتی ایوب نے شرکت کی اور مشاعرے میں نعت پاک پڑھنے والے طلبا کو انعام سے نوازا گیا۔ یہ نعتیہ مشاعرہ مدرسے کے بچوں کے لیے رکھا گیا تھا۔ جس میں بچے اپنی بہترین آواز میں اپنے کلام پیش کرتے ہوئے اپنے ہنر کا مظاہرہ کرسکیں۔ Moradabad Madrasa Akrami Conducts Natia Mushaira

مرادآباد مدرسہ اکرمی کی جانب سے نعتیہ مشاعرے کا انعقاد
اس موقع پر مفتی ایوب نے کہا کہ مدارس کے طلبہ کے درمیان وقفہ وقفہ سے نعتیہ مشاعرہ ہوتے رہنا چاہیے۔ اس طرح کے پروگرام سے بچوں کا ہنر ظاہر ہوتا ہے نیز ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ساتھ ہی انہیں آگے بڑھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ نعتیہ مشاعرے میں مدارس کے بچوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں اپنی کلام پیش کیے اور سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details