ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ضلع میں لوک جن شکتی پارٹی کے عہدیداران اور ممبران نے احتجاج کر ایک میمورنڈم ڈی ایم کے ذریعے صدر جمہوریہ کو بھیجا ہے جس میں انہوں نے ملک میں مسلسل بڑھ رہی مہنگائی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرادآباد: لوک جن شکتی پارٹی نے مہنگائی کے خلاف اٹھائی آواز
ضلع مرادآباد میں لوک جن شکتی پارٹی نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف ایک میمورنڈم ڈی ایم کو دیا۔ انہوں نے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کی طرف توجہ دیں اور اس کو دور کرنے کے طریقوں پر نظرثانی کریں اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں۔
لوک جن شکتی پارٹی کی ضلع صدر کمو شرما کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے انسان کا جینا محال ہو گیا ہے۔ اگر اسی طرح مہنگائی بڑھتی رہی تو ملک کے حالات بدتر سے بدتر ہو جائیں گے۔ سلنڈر کی قمیتوں میں آئے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، وہیں تعلیمی اداروں میں فیس کے نام سے عام عوام کو لوٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے وقت کی فیس معاف ہونے کے باوجود والدین کو 4 سے 5 ہزار روپئے فیس دینا پڑ رہی ہے، ایسے میں غریب خاندان کے بچے کیسے تعلیم حاصل کرپائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے بڑھائے گئے کرائے کی وجہ سے سفر کرنا محال ہو گیا ہے، اس مہناگئی کے دور میں کسان قرض میں ڈوب گیا ہے، کورونا جیسی وبا نے بھی مہنگائی پر خوب اثر ڈالا ہے۔
وہیں لوک جن شکتی پارٹی کے دیگر رہنما ڈاکٹر ارون کمار راٹھور کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی وجہ سے ملک کی حالت بدترین ہوگئی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں پییڑول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر روک لگائی ہے۔ مہنگائی نے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ اسی طرح اگر مہنگائی بڑھتی رہی تو ملک میں جرائم بڑھ جائیں گے لہذا صدر سے التجا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کی طرف توجہ دیں اور اس کو دور کرنے کے طریقوں پر نظرثانی کریں اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں۔