اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: رشوت لیتے ہوئے لیکھ پال رنگے ہاتھوں گرفتار - اترپردیش

ٹیم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبد الرزاق نے بتایا کہ 9اکتوبر کو بوجپور باشندہ محمد وسیم نے ان کے دفتر میں لیکھ پال کے ذریعہ رشوت طلب کرنے کی شکایت کی تھی۔

مرادآباد:رشوت لیتے ہوئے لیکھ پال رنگے ہاتھوں گرفتار
مرادآباد:رشوت لیتے ہوئے لیکھ پال رنگے ہاتھوں گرفتار

By

Published : Oct 13, 2020, 4:29 PM IST

اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے بھوجپور دھرمپور میں تعینات لیکھ پال کو انسداد بدعنوانی دستے نے ایک شخص سے 10ہزار روپئے کی رشوت لیتے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔


پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ بھوجپور باشندہ محمد وسیم نے اپنے ماں اور بھائی کی موت کے بعد بچے اور بھائیوں کے نام کھتونی میں درج کرنے کے لئے درخواست دیا تھا۔ اس کے لئے لیکھ پال نیم پال سنگھ نے اس کام کے لئے محمد وسیم سے 10ہزار روپئے رشوت طلب کیا تھا۔ وسیم نے بھوجپور دھرم پور میں تعینات لیکھ پال کی شکایت انسداد بدعنوانی دستے سے کی تھی۔


انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے منصوبے کے تحت پیر کو وسیم روپئے لے کر لیکھ پال کو دینے پہنچ گیا اور جیسے ہی اس نے دس ہزار روپئے اس کے ہاتھوں میں تھمائے تبھی ٹیم کے اراکین نے نیم پال لیکھ پال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ بعد میں ٹیم کے اراکین اسے اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔


ٹیم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبد الرزاق نے بتایا کہ 9اکتوبر کو بوجپور باشندہ محمد وسیم نے ان کے دفتر میں لیکھ پال کے ذریعہ رشوت طلب کرنے کی شکایت کی تھی۔

لیکھ پال نیم پال سنگھ تین سال پہلے صدر تحصیل میں تھے اس کے بعد وہ نگر پنچایت بھوج پور دھرم پور میں تعینات ہیں۔ملزم لیکھ پال کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details