ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ضلع سول لائن اسپتال میں بھی اسپیشل کیمپ لگاکر لوگوں کا ویکسینیشن کیا جا رہا ہے ابھی فی الحال سرکاری اسپتال سے لیکر پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی کورونا ویکسین لگائے جانے کا سلسلہ کیمپوں کے ذریعہ جاری ہے۔
مرادآباد: انسپیکٹر جنرل نے کرایا اپنا ویکسینیشن مرادآباد آئی جی رمت شرما اپنے خانوادہ کے ساتھ ضلع اسپتال پہنچے اور اپنا کورونا ویکسینیشن کرایا۔ آئی جی شرما نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے نجات پانے کے لیے سبھی کو ویکسینیشن کرانے کے لیے آگے آنا چاہیے ویکسینیشن ہم سب کے لئے بے حد ضروری ہے۔
مرادآباد: انسپیکٹر جنرل نے کرایا اپنا ویکسینیشن نیشنل ہیلتھ مشن ڈسٹرکٹ مینیجر رگھور ویر سنگھ نے بتایا کہ ضلع بھر کے 16 اسپتالوں میں ایک دن میں 900 مریضوں کا ویکسینیشن کیا جانا تھا لیکن 237 لوگوں کا ہی کل ویکسینیشن کیا جاسکا، جب کہ 237 لوگوں میں سے 123 لوگ بزرگ تھے جنہوں نے اپنا ویکسینیشن کرایا۔
مرادآباد: انسپیکٹر جنرل نے کرایا اپنا ویکسینیشن ان میں 58 ایسے لوگ تھے جوکہ بیمار تھے، ان بیمار لوگوں کو ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ ہی دوائیاں بھی دی گئیں اور ساتھ ہی ٹیکا بھی لگایا گیا۔ دوسری جانب ضلع اسپتال میں 183 کا ہی ویکسینیشن کیا گیا۔