اردو

urdu

By

Published : Mar 26, 2021, 9:36 AM IST

ETV Bharat / state

مرادآباد :پیتل کاریگروں کے لیے محلہ کلینک کا انتظام کیا جائے گا

پیتل کاریگروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں مراداباد ہینڈی کرافٹ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے وویکانند ایشین اسپتال مرادآباد میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی ۔جس میں پیتل کے کاریگروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کےلیے محلہ کلینک اور ایمبولنس کا انتظام کیا جانے کی بات کی گئی

مرادآباد :پیتل کاریگروں  کے لیے محلہ کلینک کا انتظام کیا جائے گا
مرادآباد :پیتل کاریگروں کے لیے محلہ کلینک کا انتظام کیا جائے گا

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں تیار ہونے والے تانبے کے برتن ملک سمیت پوری دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتےہیں۔ جس وجہ سے مرادآباد ملک ہی نہیں تمام ممالک میں پیتل نگری کے نام سے مشہور ہے، اور اس شہر کو پیتل نگری بنانے میں یہاں کے پیتل کاریگروں نے اہم رول ادا کیا ہے۔انہی پیتل کاریگروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں مرآداباد ہینڈی کرافٹ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے وویکانند ایشین اسپتال مرادآباد میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی ۔

مرادآباد :پیتل کاریگروں کے لیے محلہ کلینک کا انتظام کیا جائے گا
اس شہر کے پیتل کاریگروں کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے مرادآباد ہینڈی کرافٹ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے کنوینر نجم الاسلام نے ای ٹی وی کے نمائندے شاہ نواز اختر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری تنظیم کی جانب سے پیتل کے کاریگروں کی صحت و تندرستی کے لیے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔آج کے پروگرام میں ہم نے اسی سلسلے میں اپنی بات ٹرسٹ کے سیکریٹری کےسامنے رکھی ہے۔انہوں نے ہماری بات مان لی ہے اور انہوں نے کاریگروں کی سہولیات کے لیے محلہ کلینک اور ایمبولینس کا انتظام کیا جانے کی یقین دہانی کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مرادآباد پورے ملک میں صرف پیتل کے برتنوں کی وجہ سے مشہور ہے اور یہ شہرت ان کاریگروں کے ذریعے بنائے گئے پیتل کے برتنوں س ملی ہے، اس لیے کاریگروں کی صحت کا خاص دھیان رکھنا چاہیے۔ میری ہمیشہ یہی کوشش رہے گی کہ پیتل کے کاریگروں کی پریشانیوں کا خاص دھیان رکھا جائے اور انہیں دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details