اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی کسانوں کے ساتھ ہے:سابق رکن اسمبلی انیس الرحمٰن - سماج وادی پارٹی کسانوں کی حمایت میں

کانٹھ اسمبلی سے سابق رکن اسمبلی انیس الرحمٰن نے کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کا احتجاج بالکل درست ہے۔سماج وادی پارٹی کسانوں کی حمایت میں ہر پل کھڑی ہے۔

By

Published : Jan 19, 2021, 12:13 PM IST

ریاست اتر پردیش کے کانٹھ اسمبلی سے c نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔

انیس الرحمن نے بات چیت کے دوران کسانوں کے موضوع پر بولتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کسانوں کی حمایت میں کھڑی ہے جب تک مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے کسان مخالف تین زرعی قوانین واپس نہیں لئے جاتے ہیں، تب تک سماج وادی پارٹی کسانوں کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر کھڑی ہے۔


یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کے ذریعہ دہلی میں پریڈ کرنے کے اعلان کو صحیح بتاتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا یہ فیصلہ بالکل صحیح ہے سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کے حق کی بات کی ہے اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اکھلیش یادو نے اپنی حکومت میں کئی منصوبے بنائے تھے۔انہوں نے کسان یونین جو فیصلہ لے گئی وہ درست ہوگا۔

سماج وادی پارٹی کسانوں کے ساتھ ہے:سابق رکن اسمبلی انیس الرحمٰن
انہوں نے اکھلیش یادو کے کورونا ویکسین والے متنازع بیان کو صحیح بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں بی جے پی کی اس ویکسین پر اطمئنان نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details