مرادآباد:ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں ایم پی-ایم ایل اے کی عدالت نے 22 سال پرانے معاملہ میں سابق رکن اسمبلی حاجی اکرام قریشی کو پانچ سال قید کی سزا سنائی اور آٹھ ہزار کا جرمانہ عائد کیا۔ ضلع مرادآباد کے قد آور رہنما حاجی اکرام قریشی کو عدالت نے بجلی چوری کے مقدمے میں سات سال قید اور آٹھ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ Seven years imprisonment in electricity theft case
Ikram Qureshi بائیس سال پُرانے معاملے میں سابق وزیر حاجی اکرام قریشی کو سات سال قید کی سزا - بجلی چوری معاملہ میں سات سال قید کی سزا
مرادآباد میں ایم پی-ایم ایل اے کی عدالت نے 22 سال پرانے کیس میں سابق ایم ایل اے حاجی اکرام قریشی کو سات سال قید کی سزا سنائی۔ Seven years imprisonment in electricity theft case
حاجی اکرام اکھلیش یادو حکومت میں وزیر مملکت تھے۔ بجلی کے محکمے نے حاجی اکرام کے خلاف جعلی رسیدیں بنانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اکرام قریشی اور محکمہ بجلی کے ایس ایس او رام اوتار شرما نے مل کر جعلی رسیدیں بنائی تھیں۔ ایم پی۔ایم ایل اے خصوصی عدالت نے اس معاملے میں حاجی اکرام قریشی کو قصوروار مانتے ہوئے سات سال قید کی سزا سنائی جب کہ ایس ایس او رام اوتار کو بری کر دیا۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر موہن لال وشنوئی نے کہا کہ اس کیس کا فیصلہ عدالت نے بدھ کی دیر شام سنایا جس میں محکمہ بجلی کے ایس ایس او رام اوتار شرما کو ثبوت کی غیر موجودگی کی بنا پر بری کر دیا گیا اور سابق ایم ایل اے حاجی اکرام قریشی کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سات سال قید بامشقت کے ساتھ آٹھ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
مزید پڑھیں:مرادآباد: ایس پی رکن اسمبلی اور ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج
سابق وزیر حاجی اکرام صبح سے شام تک عدالتی حراست میں تھے۔ عدالتی حکم کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پچھلے الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر وہ ایس پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے اور پنجہ کے نشان کے ساتھ الیکشن لڑا۔ حاجی اکرام 2017 کے الیکشن میں مراد آباد دیہات سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔