اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: ایک درجن سے زائد جھگیاں آگ میں جل کر خاکستر - منجھولا علاقہ کے پیرکا بازار

مرادآباد کے منجھولا علاقہ کے پیرکا بازار میں اس وقت افراتفری کا عالم پید ہوگیا جب اچانک لگی آگ کے سبب ایک درجن سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

منجھولا علاقہ کے پیرکا آتشزدگی کے سبب کئی جھگیاں جل کر خاکستر
منجھولا علاقہ کے پیرکا آتشزدگی کے سبب کئی جھگیاں جل کر خاکستر

By

Published : Feb 10, 2020, 3:24 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:51 PM IST

آگ اتنی شدید تھی کہ چند ہی لمحوں میں پورا علاقہ دھویں سے بھرگیا۔ مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن جب تک آس پڑوس کی کئی جھگیاں اس خوفناک آتشزدگی کے سبب جل کر خاکستر ہوچکی تھیں اور معلومات نہ ہونے کے سبب کسی نے بھی فائر بریگیڈ کو اس واقعے کی اطلاع نہیں دی۔

منجھولا علاقہ کے پیرکا آتشزدگی کے سبب کئی جھگیاں جل کر خاکستر

مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ گھنی آبادی اور تنگ گلیوں والا ہے جس کے سبب اگر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی اگر وقت پر پہنچ جاتی تب بھی آگ بجھانا مشکل ہی ہوتا۔

مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ جن لوگوں کے گھر سے آگ لگنا شروع ہوئی وہ لوگ گداگری سے وابستہ ہیں اور صبح جلد ہی وہ لوگ گداگری کے لیے نکل پڑتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیرکا بازار گھنی آبادی والا علاقہ ہے یہاں ہزاروں مزدور اور غریب افراد ٹاٹ اور پلاسٹک کی جھگیاں بناکر اپنی گزر بسر کر تے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پڑوس کے ایک گر میں سلینڈر پھٹنے کے سبب یہ آگ لگی اور اس گھر میں مزید سلینڈر ہونے کے سبب یہ آگ شدت اختیار کرگئی۔ سلینڈر پھٹنے کی آواز سن کر آپس پڑوس کے لوگ خوفزدہ ہوگئے اور ان لوگوں نے بھی دیر نہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ساز و سامان بچانا شروع کردیے۔

فی الحال اس حادثے میں کوئی بھی جانی نقصان پیش نہیں آیا لیکن یہاں اب تک لاکھوں کے ساز و سامان، نقد اور دیگر اشیأ کل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details