اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: عیدالضحیٰ کو لیکر مسلماںوں سے اپیل - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے حاجی یوسف انصاری نے عید الاضحٰی کے موقع پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ، 'عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی ادب اور احترام کے ساتھ کی جائے۔'

moradabad ex MLA yusuf ansari
سماج وادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے حاجی یوسف انصاری

By

Published : Jul 30, 2020, 9:39 PM IST

یوسف انصاری نے کہا کہ، 'عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہندو مذہب کے لوگوں کا خیال رکھا جائے۔ کسی کو بھی کسی وجہ سے کوئی پریشانی نہیں ہو۔

دیکھیں ویڈیو

قربانی کے بعد ایک محلے سے دوسرے محلے میں اپنے رشتے داروں کے یہاں گوشت لے جانے اور لانے کے لیے گوشت کو ڈھک کر لے جایا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'جانوروں کی قربانی گھروں میں ہی کی جائے۔ باہر سڑک پر کھلے میں نہیں کریں۔'

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ، 'اگست مہینے میں کئی تہوار ہیں، لہذا نگر نگم کو شہر میں صاف صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔ شہر میں ہونے والی گندگی کو صاف کیا جائے۔ آنے والے سبھی تہواروں پر ہم سب کو ایک دوسرے کے تہواروں میں شامل رہنا ہے اور گنگا جمنی تہذیب کی مثال قائم کرنا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details