اردو

urdu

ETV Bharat / state

سمارٹ سٹی کے باوجود سڑکیں بدحال - مرادآباد

مرکزی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے 'سمارٹ سٹی' منصوبے کے تحت مرادآباد کو بھی اسی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

سمارٹ سٹی کے باوجود سڑکیں بدحال
سمارٹ سٹی کے باوجود سڑکیں بدحال

By

Published : Jan 2, 2021, 10:58 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت سڑکوں کو درست کرانے اور گاؤں گاؤں سڑک پہنچانے کے لیے ترقی کے تمام منصوبے چلا رہی ہے۔

سمارٹ سٹی کے باوجود سڑکیں بدحال

ان منصوبوں کے لیے حکومت کروڑوں روپے کا بجٹ ہر برس منظور کرتی ہے لیکن اگر بات کی جائے مرادآباد کے آزاد نگر ایم ڈی اے کالونی کی تو یہ منصوبہ واضح طور پر کھوکھلا ثابت ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے 'سمارٹ سٹی' منصوبے کے تحت مرادآباد کو بھی اسی فہرست میں شامل کیا گیا ہے

واضح رہے کہ مرادآباد اترپردیش کے سمارٹ سٹی میں درج فہرست ہے۔ تاہم سمارٹ سٹی کے نام سے ایک منفرد شناخت بنانے والے مرادآباد کی ایم ڈی اے کالونی کی سڑکیں ابھی بھی بد حالی کا شکار ہیں۔

سمارٹ سٹی کے باوجود سڑکیں بدحال

جب ای ٹی وی بھارت نے ان سڑکوں کا جائزہ لیا تو مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں کی سڑکیں کئی سالوں سے بدحال ہیں اور برسات کے موسم میں کافی پانی جمع ہو جاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران سے شکایت کرنے کے بعد بھی کوئی توجہ نہیں دے رہا۔ تاہم ان بدحال سڑکوں اکثر اسی وجہ سے حادثے بھی ہوتے ہیں جس کی وجہ لوگ زخمی ہوجاتے ہیں جب مرادآباد اسمارٹ سٹی کا ہی یہ حال ہے تو باقی شہروں کا کیا حال ہوگا آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details