اردو

urdu

امروہہ میں ایم ڈی اے کی بڑی کاروائی

By

Published : Mar 4, 2021, 7:11 PM IST

امروہہ ضلع کے گجرولا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات پر مرادآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ٹیم نے جے سی بی کی مدد سے غیرقانونی طور پر تعمیر کالونی کو مسمار کرنے کا کام کیا ہے۔ دن بھر چلی ایم ڈی اے کی اس کارروائی نے علاقے میں ہلچل مچا دی۔

امروہہ میں ایم ڈی اے کی بڑی کاروائی
امروہہ میں ایم ڈی اے کی بڑی کاروائی

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے گجرولا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کا کام مرادآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کیا ہے۔گجرولا میں ایم ڈی اے ٹیم نے پولیس فورس کے ساتھ جے سی بی کی مدد سے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا ۔جس کے بعد پلاٹ مالکان نے ایم ڈی اے کی اس کارروائی پر ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔

امروہہ میں ایم ڈی اے کی بڑی کاروائی


ایم ڈی اے کے اس اقدام کے بعد موقع پر آئے پلاٹ مالکان نے اس کارروائی کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ان کے پاس عدالتی حکم ہے اور یہ معاملہ ابھی بھی عدالت میں چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے کے ذریعہ جو کارروائی کی جارہی ہے وہ غلط ہے۔

تاہم جب اس بارے میں ایم ڈی اے حکام سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو اُنہوں نے کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا اور جے سی بی کی مدد سے وہاں تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ ایم ڈی اے کے ذریعہ دن بھر جاری اس کارروائی کی وجہ سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details