اسد مولائی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ انہوں نے ضلع پولس انتظامیہ سے حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے نجی نیوز چینل کے صحافی اور بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی تھی لیکن ان کے خلاف ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔
سمبت پاتر اور نیوز چینل صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ - asad maulai
ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفتر کے باہر مہا نگر کانگریس کمیٹی (مرادآباد) کے سابق صدر اسد مولائی نے ایک نجی نیوز چینل کے صحافی اور بی جے پی ترجمان سمبت پاترا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
thumbnail
انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے سی جی ایم کورٹ مرادآباد کے ذریعہ ان پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مہا نگر کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اسد مولائی نے پولس پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں پولس انہیں پریشان کر رہی ہے۔