ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے سابق سکریٹری بابر خان نے ای ٹی وی کو بتایا کہ آج کے حالات کو مِنی ایمرجنسی کہا جا سکتا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے سابق سکریٹری بابر خان بابر خان نے کہا کہ 'موجودہ حکومت اپنی تانا شاہی کے چلتے کسانوں پر زبردستی نئے زرعی قوانین تھوپ کر انہیں اپنا غلام بنانا چاہتی ہے۔
بابر خان نے کہا کہ 'سماج وادی پارٹی کسانوں کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر کھڑی ہے جب تک حکومت تینوں قوانین واپس نہیں لیتی جب تک سماج وادی پارٹی کسانوں کے ساتھ ہی کھڑی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج حکومت نے ملک میں مِنی ایمرجنسی جیسے حالات پیدا کر دیئے ہیں اور اگر ایسے ہی حالات رہے تو ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہوگا۔