ریاست اتر پردیش کے مراد آباد کندرکی بلاک علاقے کے گاؤں کی سڑکیں بد سے بدتر ہوتی جارہی ہیں لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔
جب ہمارے نمائندے نے ان سڑکوں کا جائزہ لیا تو یہ سڑکیں انتہائی خستہ حال نظر آئیں۔ سڑکوں پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس میں گندہ پانی جمع ہے اور لوگ مجبوری میں اسی میں سے گزر رہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت اردو کو بتایا کہ اس سڑک کی مرمت کے لیے ہم نے وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے کیوں کہ کئی اعلٰی افسران کو خط لکھا گیا تھا لیکن کسی بھی قسم کا جواب یا کارروائی نہیں ہوئی۔
لوگوں نے کہا کہ حکومت تعمیری منصوبوں کے تحت کروڑوں کے بجٹ پاس کرتی ہے لیکن ان منصوبوں کی زمینی حقیقت دیکھی جائے تو یہ منصوبے صاف طور پر کھوکھلے ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔