گزشتہ روز ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا تھا شریعت میں مداخلت کرنے کے عوض میں کورونا وائرس(coronavirus) کی شکل میں یہ آسمانی آفت آئی ہوئی ہیں کیوں کہ شریعت میں مداخلت اور مسلمانوں خلاف بنائے قوانین سے مسلم سماج کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔
ڈاکٹر ایس ٹی حسن کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے پنچایتی راج وزیر بھوپیندر چودھری نے کہاں کہ ڈاکٹر ایس ٹی حسن کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے کیونکہ وہ ایک ذمہ دار عہدے پر قابض ہیں۔