اسلامی ماہ شعبان کی چار تاریخ کو حضرت عباسؓ ڈے کے طور پر ملک بھر میں منایا جاتا ہے۔
حضرت عباسؓ کی یوم ولادت پر تقریب کا انعقاد - ضلع مرادآباد
اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے سرسی سادات علاقہ میں امام بارگاہ کلا غربی میں جشن حضرت عباس کا انعقاد کیا گیا ۔
حضرت عباسؓ کی یوم ولادت پر تقریب،متعلقہ تصویر
اس سلسلے میں مرادآباد کے سرسی سادات علاقہ میں حضرت عباسؓ کے یوم ولادت پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یاد رہے کہ حضرت عباسؓ نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ کے بھائی ہیں۔ دین اسلام میں وفا کا لقب حضرت عباس کو ملا ہے۔
ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت میں سرسی سادات کے مولانا مشیر حسین نقوی نے مولا عباسؓ کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالی۔