اردو

urdu

ETV Bharat / state

روزے داروں کے لیے افطار کا اہتمام

ماہ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اور ہر طرف افطار پارٹی کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں شہر امن کمیٹی نے مرادآباد کلب میں روزے داروں کے لیے افطار کا انتظام کیا۔

روزے داروں کے لیے افطاری کا اہتمام

By

Published : Jun 3, 2019, 10:34 AM IST

اس موقع پر سینکڑوں روزے داروں نے مرادآباد کلب پہنچ کر افطار کیا۔

روزے داروں کے لیے افطاری کا اہتمام

روزے داروں کے ساتھ غیر مذہب کے افراد نے بھی افطاری میں حصہ لے کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو قائم رکھا۔ اس موقع پر شہر کے اعلی افسران بھی موجود رہے۔

اس موقع پر کمیشنر انیل کمار نے کہا کہ رمضان کا مہینہ سب سے پاک مہینہ ہے۔ اس مہینے میں انسان کی معافی اور جنت کے دروازے کھلے ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ مرادآباد کے نائب شہر امام سید فہد علی اور مرادآباد ڈی ایم راکیش کمار سنگھ، ایس پی سٹی ٹی انکت متل اور سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی اکرم قریشی اور بی جے پی سے ایم ایل سی جے پال سنگھ اور ہر مذہب کے مذہبی رہنما موجود رہے۔

واضح رہے کہ شہر امن کمیٹی ایک ایسا ادارہ ہے جس میں انتظامیہ کے اعلی افسران ممبر اور عہدے دار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details