اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: شعری نشست میں شعراء کرام کی شرکت - urdu poetry session held in mau

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں لاک ڈاؤن کے بعد سماجی زندگی کی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے اور اب مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

شعری نشست میں شعرا کرام کی شرکت
شعری نشست میں شعرا کرام کی شرکت

By

Published : Nov 4, 2020, 5:25 PM IST

ضلع مئو کے قصبہ پورامعروف میں بھی مقامی سطح پر ادبی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔

ادبی حلقوں میں باقاعدگی سے شعری نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

شعری نشست میں شعرا کرام کی شرکت

گذشتہ روز یہاں ایک شعری نشست ہوئی اس میں مقامی شعراء کرام نے شرکت کر اپنے تازہ اشعار کے ذریعے حالات حاضرہ کی عکاسی پیش کی۔

اس علاقے کے استاد شاعر خیرالبشر کوثر کی صدارت میں اس نشست کا انعقاد ہوا تھا۔

نشست کا آغاز نوجوان شاعر عبداللہ دھڑکن معروفی کی غزل کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے کہا:

  • سوچا تھا صبح آزادی آئے گی تو قسمت چمکے گی
  • سورج کے نکلتے ہی لیکن ہم ڈوب گئے تاروں کی طرح

اس کے علاوہ سینیئر شاعرمحمد ارشد نےاپنے اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا:

  • چھوڑ کر تاج محل آپ کو سب دیکھتے ہیں
  • آپ نے ایسی لی انگڑائی کہ توبہ توبہ

بنکاری صنعت کے مرکز قصبہ پورامعروف میں اردو زبان سے دلچسپی پیدا کرنے کی یہ مثبت کوشش ہے ۔

مزید پڑھیں:بھوپال میں 'سرونج مشاعرہ' کا پرشکوہ انعقاد

استاد شاعر خیرالبشر کوثر نے آخر میں اپنا کلام پیش کرتے ہوئے کہا:

  • تم کو طوفان میں پڑنے کی ضرورت کیا ہے
  • یہ میرا کام ہے تم جاؤ کنارے جاؤ

ABOUT THE AUTHOR

...view details