اردو

urdu

By

Published : Jan 21, 2020, 11:26 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:30 PM IST

ETV Bharat / state

پروفیسر سعود قاسمی ماہنامہ تہذیب الاخلاق کے مدیر مقرر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ دینیات کے پروفیسر سعود عالم قاسمی کو معروف اصلاحی ماہنامہ تہذیب الاخلاق اور نشانات کا نیا مدیر مقرر کیا گیا۔ ان کی مدت کار دو برس یا تا حکم ثانی ہوگی۔

پروفیسر سعود قاسمی ماہنامہ تہذیب الاخلاق کے مدیر مقرر
پروفیسر سعود قاسمی ماہنامہ تہذیب الاخلاق کے مدیر مقرر

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر سعود عالم قاسمی صدر شعبہ دینیات، ڈائریکٹر سرسید اکیڈمی اور ناظم دینیات رہے ہیں۔ مختلف زبانوں میں ان کی 35 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اب تک 12 ریسرچ اسکالروں کی رہنمائی کی ہے۔

بتا دیں کہ اردو ماہنامہ تہذیب الاخلاق کا اجرا سرسید احمد خان نے سنہ 1870 میں کیا تھا، جس کا مقصد مسلمانوں کی معاشرتی اصلاح اور ان کے اندر تعلیمی بیداری پیدا کرنا اور جدید سائنسی علوم کو فروغ دینا تھا۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 10:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details