یہ واقعہ متھرا میں کوسی کلاں حلقے کے گاؤں کامر میں پیش آیا ہے جہاں مداری اپنے بندروں کے کھیل دکھارہا تھا، تبھی وہاں ایک شرابی کھیل دیکھنے پہنچا اور بیٹھ کر بندروں کا کھیل دیکھنے لگا۔
نشے کی حالت میں ایک شرابی نے بندر کو بے رحمی سے پیٹا - mathura
اترپردیش کے ضلع متھرا میں ایک شرابی نے بندر کو اٹھا پٹخ کر بے رحمی سے مارا پیٹا جس کے سبب بندر بھی بری طرح سے زخمی ہوا ہے۔
شرابی نے بندر کو بے رحمی سے پیٹا
اسی وقت ایک بندر پر شرابی کو غصہ آگیا جس کے بعد اس نے بندر کے گلے میں بندھی ہوئی رسی کو پکڑ لیا اور اسے پٹخ پٹخ کر مارنا پیٹنا شروع کردیا، مقامی لوگوں نے مداخلت کرتے ہوئے اس بندر کو شرابی سے چھڑایا۔
حالانکہ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے مداری نے بندر کو اسپتال میں زخمی بندر کا علاج کرایا۔ لیکن اس حادثے میں بندر کے دونوں پیر ٹوٹ چکے تھے۔
Last Updated : Sep 30, 2019, 11:35 AM IST