ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور میں انتظامیہ نے ہولی کے تہوار کو دیکھتے ہوئے ضلع بھر میں ہائی الرٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ پولیس انتظامیہ ڈرون کیمرے کے ذریعے نگرانی کر رہا ہے۔ انتظامیہ نے ہولی کے تہوار کو مدے نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھائے ہیں۔
دراصل 20 دسمبر کو جمعہ کی نماز کے بعد شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کو لے شہر بھر میں آگ زنی اور توڑ پھوڑ ہوئی تھی۔ پولیس کے کئی جوان زخمی و دو افراد اس تشدد میں ہلاک ہوئے تھے۔