اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mohsin Raza Elected UP Haj Committee President: محسن رضا اترپردیش حج کمیٹی کے صدر منتخب - عازمین حج کے لیے کام کیے جائیں گے

اترپردیش ریاستی حج کمیٹی UP Haj Committee کے صدر کا انتخاب عمل میں آیا۔ انتخاب میں کمیٹی کے 14 اراکین کے اکثریتی ووٹوں سے Muhsin Raza Elected UP Haj Committee President وزیر مملکت محسن رضا کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔

محسن رضا اترپردیش حج کمیٹی کے صدر منتخب

By

Published : Dec 30, 2021, 8:18 PM IST

اترپردیش حج کمیٹی کے صدر کا انتخاب لکھنؤ کے باپو بھون کے چوتھی منزل پر شام 4 بجے شروع ہوا اس دوران 13 اراکین کی موجود رہے، جبکہ رکن پارلیمان سید ظفر اسلام موجود نہیں رہے، لیکن انہوں نے تحریری طور اپنی حمایت کی۔ سبھی اراکین نے اپنی رائے وزیر مملکت محسن رضا کے حق میں دیا Muhsin Raza Elected UP Haj Committee President جس کے بعد انہیں واضح اکثریت کے ساتھ صدر منتخب کیا گیا۔

ویڈیو

ہم آپ کو بتادیں کہ حج کمیٹی کی UP Haj Committee مجموعی اراکین کی تعداد 16 ہے، جبکہ موجودہ وقت میں چودہ اراکین نے اپنی رائے محسن رضا حق میں دی، باقی دو رکن کی نامزدگی ابھی باقی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے حج کمیٹی کے رکن مولانا وقار حیدر نے کمیٹی کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ' گذشتہ حکومت میں عازمین حج کے لیے جو کمیاں تھیں اس پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور اس پر کام کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ' غازی آباد میں اعلی حضرت حج ہاؤس کو بھی عازمین حج کےلیے کھولا جائے گا۔ عدالت سے اس کے راستے ہموار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے عازمین حج کے تعلق سے کہاکہ' حج کمیٹی کو اب تک موصول درخواست تقریباً 35 سو ہیں جبکہ فارم موصول ہونے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے اس میں اضافہ کے لیے ایک مہم شروع کی جائے گی۔ کم تعداد میں حج کمیٹی کو درخواست موصول ہونے کی کیا وجوہات ہیں اس پر بھی غور کریں گے۔'

انہوں نے حج فارم میں کمی کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ عوام میں شکوک و شبہات ہیں کہ سعودی حکومت بھارت کے عازمین کو کووڈ کی وجہ سے اجازت دے گی یا نہیں اس لیے کم درخواست آئے ہیں۔ اس کے علاوہ عازمین حج کے لیے تمام سہولتیں مہیا کرائی جائیں گی، خدام الحجاج کو بھی عازمین حج کے ساتھ بھیجا جائے گا۔ کورونا کی وقت پر ٹیکہ کاری بھی کرائی جائے گی۔'

بتادیں کہ اس قبل سماج وادی پارٹی کے قداور رہنما اعظم خاں حج کمیٹی کے صدر رہ چکے ہیں جن کی مدت کار 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔ عین اسمبلی انتخابات سے قبل ریاستی حج کمیٹی کو محسن رضا کے طور پر صدر ملا ہے۔

موجودہ حج کمیٹی کے اراکین میں سرور صدیقی بھدوہی، شوکت علی میرٹھ، فیصل علی خان لکھنؤ، مولانا وقار حیدر اعظم گڑھ، امان اللہ مرزا پور، مولانا حافظ محمد جاوید جھانسی، سرفراز نوئیڈا، علی رضا، محمد افتخار حسین گورکھپور، احتشام الھدی بریلی،کلب حسین عرف کبن نواب لکھنو علی زیدی لکھنؤ شامل ہیں۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details