اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیاسی جماعتوں کا مقصد ریاست میں بدامنی پھیلانا ہے: محسن رضا

ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے پر سیاسی ہلچل بڑھتی ہی جا رہی ہے جس کے بعد اتر پردیش کے ریاستی وزیر محسن رضا نے حزب اختلاف پر الزام عائد کیا کہ وہ ہندوؤں کو آپس میں لڑانے کی سازش کر رہے ہیں۔

mohsin raza
mohsin raza

By

Published : Oct 5, 2020, 6:14 PM IST

اُتر پردیش کے وزیر مملکت محسن رضا نے اپنے ایک بیان میں آج کہا کہ 'سبھی سیاسی جماعتوں کے رہنما ہاتھرس کیس کے بہانے اترپردیش کو تشدد کی آگ میں جھونکنے پر آمادہ ہیں'۔

اتر پردیش کے ریاستی وزیر محسن رضا

انہوں نے کہا کہ سبھی اپوزیشن جماعتوں کی منشا ریاست میں بدامنی پھیلانے کی ہے تا کہ وہ اپنی سیاسی روٹیاں سینک سکیں۔ انہیں متاثرہ خاندان سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، یہ صرف اپنے مفاد کے لیے اوچھی سیاست کر رہے ہیں۔

محسن رضا نے مزید کہا کہ سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی سازش کے تحت ایسا کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details