اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی حکومت سب سے کمزور حکومت : پرینکا گاندھی - election rally

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مودی حکومت کو سب سے کمزور حکومت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو حکومت کمزور لوگوں کی آواز کو دباتی ہے وہ سب سے کمزور حکومت ہے۔

Priyanka Gandhi

By

Published : Apr 27, 2019, 6:04 PM IST

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مودی حکومت کو سب سے کمزور حکومت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو حکومت کمزور لوگوں کی آواز کو دباتی ہے وہ سب سے کمزور حکومت ہے۔

Priyanka Gandhi

بارہ بنکی کے اسرولی میں کانگریس امیدوار تنج پنیا کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ان کا سینا 56 انچ کا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ وہ بہت کمزور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کمزوروں کی آواز دباتی ہے وہ طاقتور کیسے ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے خلاف تنقید سن نہیں سکتے، حزب اختلاف کچھ کہتا ہے تو انہیں برداشت نہیں ہوتا۔

پرہیکا گاندھی نے کہا کہ رائے بریلی میں بننے والے اسپائیس پارک سے بارہ بنکی کے لوگوں کو بھی کافی فائیدہ ہوگا۔ انہوں نے انتخابی جلسہ میں مودی حکومت پر شدید تنقید کی اور دعوی کیا کہ پانچ برس میں ترقی کا کوئی کام نہیں ہوا ہے اور عوام پریشان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details